38

پشاور ہائی کورٹ کے باہر کیپٹن (ر) صفدر کو انڈے مارے گئے

کیپٹن صفدر پر پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد واپسی پر نامعلوم افراد نے اںڈے پھینک دیے

کیپٹن صفدر پر پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد واپسی پر نامعلوم افراد نے اںڈے پھینک دیے

پشاور ہائی کورٹ کے باہر مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو انڈے پڑگئے۔

ملک میں پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں کے درمیان ایک دوسرے کے رہنماؤں پر سیاہی، انڈے اور جوتے مارنے کا سلسلہ بڑھا جارہا ہے اور اب پشاور میں پیشی پر آئے ن لیگی رہنما کیپٹن(ر) صفدر بھی اس سے محفوظ نہ رہ سکے۔

پشاور ہائی کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی تو وہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیپٹن محمد صفدر کی ضمانت میں توسیع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہورہائی کورٹ آمد پر لیگی کارکنان نے شہبازگل پر انڈے برسا دیئے

کیپٹن صفدر کی عدالت میں پیشی کے بعد واپس نکلتے ہوئے نامعلوم افراد نے ان پر اںڈے پھینک دیے۔ صفدر واپس نکل رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے 2 انڈے پھینکے اور تیزی سے فرار ہو گئے۔ کیپٹن صفدر ان افراد  کو مارنے کے لیے دوڑے تو وہ رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوئے۔ کیپٹن صفدر اور ان کے حامیوں نے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف نعرے بازی کی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.