105

بنوں عوام نے پی ڈی ایم کا جلسہ اور بیانیہ مسترد کر دیا ، شاہ محمد

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں کی تحریک این آر آو مانگنے سے شروع ہوئی اور این آ ر او دینے پر ختم ہو جائے گی لیکن جنہوں نے عوام کا پیسا لوٹا ، ملک لوٹا اُنکو کون این آر او دے سکتا تھا اس لئے تو بنوں کے عوام نے پی ڈی ایم کا جلسہ اور بیانیہ مسترد کر دیا ہے این آر او مانگنے اور اب ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی کر رہا ہے جو کہ ایک بڑا جرم ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے یہ واضح کیا ہے کہ جو ادارے ملک وقوم کی تحفظ کر رہی ہے اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں اُن کے خلاف کسی قسم کے الزامات اور بیانات قبول نہیں کریں گے اُنہوں نے کہا کہ میڈیا ملک میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جس نے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بنوں پریس کلب میں سال 2021کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دوران بریفنگ ہوئے کیا اس موقع پر پریس کلب بنوں کے صدر محمد عالم خان ،جنرل سیکرٹری محمد نعمان اور صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کے فرزند مامون خان نے بھی خطاب کیا ملک شاہ محمد خان نے کہا کہ ماضی میں کسی بھی حکومت یا منتخب نمائندے نے پی کی89کے عوام کوحقوق نہیں دیئے اور جان بوجھ کر اس حلقہ کو پسماندہ رکھا گیا یہی وجہ تھی کہ اس حلقے میں کوئی کالج اور گرلز کالج تک نہیں تھا لیکن ہم نے اپنے دور میں اس حلقہ کیلئے تحصیل منظور کروائی جس کے خاتمے کیلئے سیاسی مخالفین نے یہاں کے عوام کو مس گائیڈ کیا اور نام کو ایشو بناکر تحصیل کے خاتمے کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے لیکن ہم نے میریان کیلئے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے دوسری تحصیل منظور کروائی پھر جانی خیل کے سیاستدانوں نے عوام کو ورغلایا جس کیلئے ہم نے دوسری تحصیل منظور کروائی اور بنوں کیلئے 9ارب روپے کا سرکلر روڈ،تین ارب روپے کی لاگت کیڈٹ کالج،دریائوں پر13بڑے پل،پورے حلقوں میں سڑکیں،54کروڑ روپے کی لاگت سے میریان ڈبل روڈ،ساڑھے پانی ارچ روپے کی لاگت سے باران ڈیم رایزنگ منظور کروائی انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا مشکور ہوں جس نے میرے کسی بھی قومی مطالبے کو رد نہیں کیا جبکہ موجودہ وزیر اعلیٰ نے بھی جنوبی اضلاع کی ترقی کیلئی276ارب روپے کی لاگت سے پشاور سے براستہ بنوں تا ڈی آئی خان موٹر وے کی منظوری د ی ہے جس کے تعمیراتی کام کا افتتاح اسی سال ہوگا اور یہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی صوبائی حکومت کی جانب سے سب سے بڑا منصوبہ ہے انہوں نے کہا کہ یہاں بس ٹرمینل اور ٹرک ٹرمینل بنائین گے اور آبنوشی کی بڑی سکیم آئندہ اے ڈی پی میں شمال کریں گے جبکہ بجلی مسائل کے حل کیلئے تین مختلف مقامات پر گرڈ سٹیشن منظور کئے ہیں انہوں نے وعدہ کیا کہ موجودہ حکومت کے پانچ سال پورے ہونے پر پی کی89کا کوئی علاقہ پختہ سڑکوں سے محروم نہیں رہیگاانہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم چوروں کا ٹولہ ہے جسکی تحریک ملک بچانے نہیں بلکہ اپنی اپنی کرپشن بچانے کی تحریک ہے ممی ڈیڈی بچائو تحریک میں یہ لوگ پختونوں اور پنجابیوں کو گالیاں دینے اور غدار کہنے پر اتر آئے ہیں جبکہ پاک فوج کی بھی کردار کشی کرنے پر اترآئے ہیں لیکن انہیں کسی صورت این آر او نہیں ملیگا اور انکی مزنل جیل ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحافیوں سے مسائل و مشکلات سے واقف ہے انشاء اللہ ہنگامی بنیادوں پر صوبائی حکومت کی طرف صحافیوں کے مسائل و مشکلات حل کئے جائیں گے جبکہ ان کی ضروریات پوری کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.