25

بجلی کا بریک ڈاؤن گدو میں خرابی کے باعث ہوا، عمر

وفاقی وزیرِ توانائی عمر ایوب کہتے ہیں کہ ملک گیر بجلی کا بریک ڈاؤن گدو میں خرابی کے باعث ہواہے۔
وزیرِ پاور ڈویژن عمر ایوب نے وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گدو میں خرابی کے باعث تربیلا اور منگلا پر 10ہزار سے زیادہ میگا واٹ ایک دم سے غائب ہو گئی، بجلی کی مکمل بحالی میں مزید چند گھنٹے لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 11 بج کر 41 منٹ پر گدو کے پاور پلانٹ پر پرابلم آیا، 1سیکنڈ میں فریکونسی 50 سے 0 ہوئی، تربیلا کو ہم نے 2 بار اسٹارٹ کیا، جس سے بجلی بحال ہونا شروع ہوئی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، جھنگ، ملتان میں بجلی بحال کر دی ہے، کے الیکٹرک کو 400میگا واٹ بجلی بحال ہوگئی ہے، صورتِ حال کو معمول پر آنے میںچند گھنٹے لگیں گے۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث بجلی کی بحالی کے کام میں مشکلات ہیں، جب ہماری حکومت آئی اس وقت تک ٹرانسمیشن پر کوئی کام نہیں ہوا تھا، اس وقت آئیسکو، لاہور، فیصل آباد میں بجلی بتدریج بحال ہوگئی ہے، دھند ختم ہونے کے بعد ہی فالٹ کی اصل وجہ اور جگہ معلوم ہو سکے گی۔

انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ کے دور میں 18 سے ساڑھے 18 ہزار واٹ ترسیل کا نظام تھا، اب تک سسٹم میں خرابی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں،نون لیگ کے دور میں اس طرح کے 8واقعات ہوئے تھے، بجلی کی ٹرانسمیشن کو مزید بہتر کریں گے، بجلی کے ترسیلی نظام پر حکومت سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ اب تک سسٹم میں خرابی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، گدو کے علاقےمیں دھند کے باعث اب تک فالٹ کی اصل وجہ معلوم نہیں کی جا سکی، مٹیاری کے علاقے میں 6 ارب ڈالر کی لائن ڈال رہے ہیں، اس طرح کے واقعات دنیاکے مختلف ممالک میں ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلیک آؤٹ کی صورت میں رسپانس سسٹم کتنا بہتر ہے یہ اہم ہے، فالٹ پورے ملک کےپلانٹس میں نہیں آیا تھا، ایک مخصوص علاقےمیں آیا، بجلی کاسسٹم اس وقت اسٹیبل ہے، تحقیقات کے بعد ہی حقائق سامنے لائیں گے۔

وزیرِ توانائی نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو صورتِ حال سے آگاہ کر دیا تھا، انہوں نےبجلی جلد بحال کرنے کی ہدایت کی تھی، ایک مخصوص جگہ پر بجلی کی فریکونسی کم ہوئی جس کی وجہ سے پورے سسٹم نے خود کو شٹ ڈاؤن کرنا شروع کر دیا، پشاور ویلی میں بجلی کے شعبے میں 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی میں کمیٹی بنائی گئی ہے جو اس کی تحقیقات کرے گی، سسٹم کو اسٹیبلائز کر کے ایمرجنسی سے نکلے ہیں، میں اور میری ٹیم ساری رات بجلی بحال کرنے کی کوشش کرتے رہے، گڈو سے 3 ٹرانسمیشن لائنز نکلتی ہیں، ایک میں بھی خرابی کی صورت میں تمام سسٹم بند ہوا۔

عمرایوب کا یہ بھی کہنا ہے کہ سسٹم نے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے سیلف شٹ ڈاؤن کیا، بلیک آؤٹ انجینئرنگ فالٹ کے باعث ہوا، سابقہ حکومت میں 8 بار فالٹس آئے، گڈو میں لگے ایک ایک ٹاور کو الگ الگ پرکھا جائے گا کہ مسئلہ کہاں ہوا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
سابق وزیراعظم میرظفراللّٰہ جمالی حیات ہیں، نواسی سینیٹر ثناء جمالی
سابق وزیراعظم میرظفراللّٰہ جمالی حیات ہیں، نواسی سینیٹر ثناء جمالی
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی وینٹی لیٹر پر ہیں ، میر ظفراللہ جمالی کے دل کی دھڑکن 118 ہے ۔
حساس ادارے کا ملازم قتل، نازک اعضاء کاٹ کرآگ لگادی
حساس ادارے کا ملازم قتل، نازک اعضاء کاٹ کرآگ لگادی
فیصل آباد(نمائندہ جنگ) تھانہ فیڈمک کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے حساس ادارے کے ملازم کو تیز دھار آلہ سے ذبح کر کے اس…
صبا قمر کا پھول بھیجنے والے ’گمنام مداح‘ کے نام پیغام
صبا قمر کا پھول بھیجنے والے ’گمنام مداح‘ کے نام پیغام
1 – Number One Newspaper of Pakistan – Daily Jang…
اہرام کے سامنے غیرموزوں فوٹو شوٹ پر مصری ماڈل گرفتار
اہرام کے سامنے غیرموزوں فوٹو شوٹ پر مصری ماڈل گرفتار
1 – Number One Newspaper of Pakistan – Daily Jang…
قومی خبریں سے مزید
کوئٹہ، کان کنوں کےایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی
کوئٹہ، کان کنوں کےایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی
سانحۂ مچھ میں جاں بحق کان کنوں کی روح کےایصال ثواب کےلئے امام بارگاہ ولی عصر ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں فاتحہ اور قرآن خوانی جاری ہے۔

ملک میں بجلی کی بحالی جاری
ملک میں بجلی کی بحالی جاری
ملک گیر بہت بڑے بریک ڈاؤن کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی بحالی بتدریج جاری ہے، تاہم کراچی، حیدرآباد، پشاور سمیت کئی علاقوں میں بجلی اب تک مکمل طور پر بحال نہیں کی جا سکی ہے۔

کراچی میں آج سے ہوا کی رفتار میں کمی کا امکان
کراچی میں آج سے ہوا کی رفتار میں کمی کا امکان
کراچی میں سائبیرین ہواؤں نے موسم ایک بار پھرسرد کر دیا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ماضی میں بجلی گھروں تک پہنچانے پر توجہ نہ دی گئی، شبلی فراز
ماضی میں بجلی گھروں تک پہنچانے پر توجہ نہ دی گئی، شبلی فراز
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ ماضی میں بجلی کی پیداوار پر ہی کام کیا گیا، بجلی گھروں تک پہنچانے پر توجہ نہ دی گئی، ہماری حکومت اب بجلی کے ترسیلی نظام پر توجہ دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.