24

خود کو حساس اداروں کے ظاہر کرنے والے 6 دہشتگرد گرفتار

ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں سیکورٹی فورسز نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کے اہلکاروں کے روپ میں ٹارگٹ کلنگ کرنے والے دہشتگرد گروہ کے سرغنہ سمیت 6 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جعلی وردیاں برآمد کرلیں. ‏تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے بلند خیل میں سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ آصف شاہ نامی ایک قبائلی رہنما کو سیکیورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس چند افراد نے قتل کر دیا.

اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی کا عمل شروع کر دیا. ‏رات گئے جاری رہنے والے اس آپریشن میں دو دہشتگردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا. گرفتار شدہ دہشتگردوں سے تفتیش کے دوران حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے مزید 4 دہشتگردوں کو بھاری اسلحے اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جعلی وردیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.