27

پیپلز پارٹی بنوں کی پی ڈی ایم جلسہ کے بارے میں قائدین پر شدید تنقید

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بنوںنے پی ڈی ایم جلسہ کے حوالے سے صوبائی اور ڈویژنل قائدین پر شدید تنقید کی اور ان کے رویے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مرکزی قائدین سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ڈویژنل قائدین کی طرف سے ضلع کی تنظیم کو بار بار نظر انداز کئے جانے کے خلاف قرار داد مذمت منظور کی گئی پانچ جنوری کو ذولفقار علی بھٹو کی سالگرہ اور پی ڈی ایم جلسہ میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا گیا ضلعی صدر نے ڈویژنل صدر پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی اور اس کو بنوں میں پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کا مورد الزام ٹھہرایا مشاورتی اجلاس سے صدر ملک اشفاق خان سینئر نائب صدر ملک ادریس خان ، جنرل سیکرٹری تاج محمد خان ایڈوکیٹ ، سابقہ صدر شکیل خان ایڈوکیٹ ،یوتھ کے صوبائی فنانس سیکرٹری عامر خان ، یوتھ کے ضلعی صدر حاجی شاہ زیب خان ، اکرام اللہ درویش، دیرینہ برزگ رہنماء یعقوب خان ، بسم اللہ خان وزیر ،پرویز خان و دیگر نے کہا کہ بنوں میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہونے جا رہا ہے لیکن نہایت آفسوس کی بات ہے کی صوبائی قیادت نے ابھی تک ہمارے ساتھ اس حوالے سے رابطہ تک نہیں کیا ہے ان کو چاہئے تھا کہ وہ ہم سے اس حوالے سے ضرور رابطہ کرتے ہر کوئی اپنی سیاسی پوزیشن بنانے کے لئے کوشش کر رہا ہے اور کارکن اور پارٹی کا کسی کو خیال ہی نہیں اُنہوں نے صوبائی قائدین کے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اُنہوں نے کہا کہ ہم کارکن چھ جنوری کے جلسے میں بھر پور شرکت اس لئے بھی کریں گے کہ عوام کو پتہ چل سکے کہ بنوں میں پی پی پی کا وجود ہے اُنہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ضلعی تنظیموں میں جو لوگ کام نہیں کر رہے ہیں مرکزی قائدین ان کو ختم کرکے نئے عہدیداروں کا اعلان کریں اس موقع پر فیصلہ ہوا کہ ہم جلسے کے علاوہ پانچ جنوری کے پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.