39

آسانیاں زحمت بنا دیگئ

اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم پاکستان میں پیدا ہوئے کیونکہ ایک تو اسلامی ملک ہے دوسرا آزاد ملک ہے. لیکن کبھی کبھی ہمیں یہ احساس ہوتا ہے کہ ہم اس ملک میں پیدا کیوں ہوے، کیونکہ دنیا بھر میں جو نئی دریافت اور ایجادات ہوتی ہے اس سے انسانی زندگی آسانیاں پیدا کی جاتی ہے. لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک پاکستان میں الٹا ہوتا ہے یہاں انسانی زندگی کو ذلیل کرنے کے لئے یہ سب کچھ ہوتا ہے، میں یہ سب کچھ اس لئے کہنا چاہتا ہوں کہ اس کے پیچھے وہ دلیلیں ہے جو میں ابھی ثابت کرونگا. سب سے پہلے بجلی کی بات کرتے ہیں. جب دنیا میں پہلا بلب روشن ہوا تو ہر طرف یہ بات پھیلی کہ اب رات میں بھی دن دکھائی دے گا لیکن ہمارے ہاں اس کا الٹ ہوا رات تو رات ہمارا دن بھی راتوں میں تبدیل ہو گیا. ہم نے اپنی زندگی نئے ادوار کے ساتھ گزارنے کی کوشش شروع کی لیکن یہ بجلی ہمیں ہزار سال پیچھے دھکیل دیتی ہے. جس ملک میں سارا نظام بجلی پر چلتا ہو اور اس ملک میں 24 گھنٹوں میں صرف ایک یا دو گھنٹے بجلی آئے تو باقی آپ خود سمجھدار ہے. اگر حکومت سے پوچھا جائے کہ اس علاقے میں بجلی کیوں نہیں ہے تو بتایا جاتا ہے کہ یہاں بجلی کی چوری زیادہ ہے، اللہ کے بندوں اگر چوری ہو رہی ہے تو اپکے ادارے کیا کر رہے ہیں، واپڈا میں ایک مکمل سیل قائم ہے، وہ اپنا کام کیوں نہیں کر رہا ہے. باقی رہی کسر بجلی کی قیمتوں کی جو آئے دن بڑھتی رہتی ہے. اب بات کرتے ہے گیس کی، گیس پورے پاکستان میں تو نہیں ہے لیکن جہاں بھی ہے اسکا بھی حال کچھ اچھا نہیں ہے. جس مہینوں میں اشد ضرورت ہوتی ہے اس میں تو بلکل گیس ہوتی نہیں ہے اور اگرہو بھی تو پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ نا ہونے کے برابر ہوتا ہے. میرا حکومت سے سوال ہے کہ اگرگیس پوری نہیں ہو رہی ہے تو کیوں آئے دن نئے علاقوں میں اس کا افتتاح کر رہے ہو تے ہو. کیوں لوگوں کی عادتیں خراب کر رہے ہو. اسطرح موبائل فون کو لے لو، 4جی تو اگیا لیکن نیٹ ورک اتنا خراب کر دیا گیا ہے کہ2 جی سے بھی بدتر ہے، اس طرح گاڑیوں کی صنعت، اتنی خراب کوالٹی کہ 20 لاکھ والی گاڑی کا اگر آڈٹ کیا جائے تو 5 لاکھ کی بھی مہنگی ہو گی. اسی طرح گھریلو سامان، کھانے پینے کی اشیاء وغیرہ وغیرہ…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.