170

نواز شریف نے فوج کیخلاف اعلان جنگ کر دیا، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف نےلسانیت ،فرقہ پرستی اور دہشت گردی کےخلاف لڑنےوالی فوج کیخلاف اعلان جنگ کیا، حالانکہ وہ فوجی جوتوں سےنکل کر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے وزیر بنے تھے، نوازشریف اقتدار سےمحرومی کابدلہ ملک سےنہ لیں۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو خاتون ہونےکے ناتے بہت سی رعایتیں حاصل ہیں، لیکن وہ خود یہ رعایتیں کھونا چاہتی ہیں، مریم نے پچھلی پریس کانفرنس میں مجھ پر 4 حملے کیے، میں ایسےجواب دونگا کہ زلزلہ آجائے گا۔

وزیر ریلوے کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے میری ڈیوٹی لگائی ہےکہ مریم بی بی کو30 سوالات بھیجوں۔

بلاول بچہ ہے‘ ابھی کچا ہے‘ اسے چھوڑدیں ‘شیخ رشید

وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم صاحبہ بتائیں والد صاحب شدید بیمار ہیں تو اسپتال کیوں نہیں گئے ،مریم نواز ایک سال 10 ماہ خاموش رہیں کیونکہ یہ لوگ بارگین کر رہے تھے، آج انہیں عدالتیں بری لگتی ہیں، نسیم حسن شاہ اورجسٹس قیوم کی عدالتیں اچھی لگتی تھیں۔

شیخ رشید نےکہا کہ بی جے پی کا کارکن تو پاک فوج کے خلاف ہو سکتاہے مسلم لیگی نہیں ہوسکتا، سی پیک کےخلاف سازش ہورہی ہے،گٹھ جوڑ لندن میں ہو رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کےخطابات آن ایئر کرنے کی غلط اجازت دی، دشمن، منی لانڈرر اور بھگوڑے کو خطاب کا حق نہیں ہوتا اس کی جگہ جیل ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول سےان کی محبت ہے، پتہ ہے وہ استعفے ٰنہیں دے گا، 20 فروری تک یہ کوشش کریں، تب تک امریکا میں الیکشن ہوں گے،یہ خوفزدہ ہیں کہ مارچ میں عمران خان سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلےگا۔

وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز نیب کے 34 قوانین کو تبدیل کروانا چاہتے تھے، نون لیگی قائد کو اپنی بیٹی کے علاوہ کسی پر اعتبار نہیں۔

رانا ثناء ﷲ کے بھی شیخ رشید سے 10 سوال

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن نے لڑائی کا فیصلہ کر لیا ہے تو کل کے بجائے آج استعفیٰ دیں ہم الیکشن کروائیں گے ، نواز شریف کی سیاست کا محور صرف اپنی ذات ہے، میں اپنی بات قائم ہوں نون لیگ میں سے شین لیگ نکلے گی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے جنرل (ر) راحیل شریف کےخلاف بات کی ہے،کوئی مسلم لیگی پاک فوج کے خلاف نہیں ہوسکتا۔

ان کاکہنا تھا کہ نواز شریف نے بینظیر بھٹو کی کردار کشی کی،پیٹر گلبرٹ کےذریعےحسین حقانی کےدستخط سے بےنظیر کے خلاف پروپیگنڈاکیا گیا۔

آپ دوسرے ملک سے مودی اور جندال کو فون کرتے تھے، بتائیں مودی سےتنہائی میں کیا باتیں کیں؟ یہ سارے بھارتی ایجنٹ ہیں، آپ تیاری کریں، عدالتوں میں جواب دینا ہوگا۔

جسٹس سجاد کی عدالت پر حملے کیلئے لاہور سے بسیں بھر کر لائی گئیں آپ یہ بھی بھول گئےکہ خود آپ نے جونیجو کےپیٹ پر چھرا مارا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.