77

اللہ چوک مینار مسمار کرنے پرعوام نے ناراضگی کا اظہار کیا

اللہ چوک میں ٹریفک کے بہاؤ کو مزید بہتر کرنے اور روڈ کی کشادگی و خوبصورتی پر رات کے وقت ایس ڈی او امیر اللہ خان کی نگرانی میں مینار مسمار کیے.
یہاں پر پانی کھڑا ہوتا تھا، ٹریفک کی روانی میں بھی یہ مینار خلل ڈال رہے تھے اس لئے اسکی جگہ چھوٹا مونومنٹ لگایا جارہا ہے اس چوک کو مذید وسیع اور کھلا کیا جائیگا تاکہ ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے اور چوک کو مذید خوبصورت بنایا جاسکے۔


لیکن عوام کا شدید ردعمل ارہا ہے جو مندرجہ ذیل ہے.
ڈی صاحب۔ پہلے کیا کم خرچہ ان میناروں پر ہوا تھا۔ اور اگر واقعی یہ غلط بنا تھا تو خدا کیلئے اس دفعہ پلاننگ سے بنائیں تاکہ آئیندہ کوئی دوسرا آکر یہ نہ کہے کہ یہ تو غلط بنا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
اس پر جو قومی خزانے سے فنڈ نکالا گیا اسکا حساب دو…
مال مفت دل بے رحم… ہمارے ٹیکس کے پیسے تمہارے ….. کا مال نہیں……
ہم اہل بنوں لعنت بھیجتے ہیں۔۔
مال مفت دل بے رحم۔ پی۔ٹی۔آئی۔ حکومت میں کرپشن کے نت نئے طریقے۔ کھاو بھائی کھاو اپ لوگوں کا کیا جاتا ہے۔ کیونکہ غریب کے ٹیکسوں اور دوائی کی مد میں حاصل ہونے والی امدنی کا کھلم کھلا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
بنوں میں کرپشن نااہلی اور نا انتظامی کا یہ حال ہے کہ پہلے روڈ کے سائیڈوں کو بنایا پھر ایک ماہ کے اندر سارے روڈ تھوڑ دئیے گئے ۔پھر بازار کے گرد گیارہ گیٹوں کی مرمت کرلی اور ایک ماہ کے اندر اندر سارے گرادئیے گئے ۔اب اس کو چند ماہ پہلے بنایا اب گرایا جا رہا ہے نیب والوں کو چاہیے کے کرپشن صرف اسلام آباد میں نہیں یہاں بھی چکر لگایا کرے

وغیرہ وغیرہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.