18

بنوں باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے یوم دفاع پر پاک فوج کو سلام

6 ستمبر 1965 کو پاک فوج نے جس جرآت اور بہادری کا مظاہرہ کیا تھا آج بھی دنیا اس کی معترف ہے پاک فوج کے اس جرآت اور بہادری کو سلام پیش کرنے اور اظہار عقیدت کے طور پر آج بنوں باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے خادم کلب اور شہباز کلب کے درمیان باسکٹ بال کا میچ کھیلا گیا ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بنوں شفیق اللہ خان اور ایڈمنسٹریٹر سپورٹس کمپلیکس بنوں احسان اللہ خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے پاکستان تحریک انصاف تحصیل بنوں کے صدر سکندر حیات خان, متحدہ محاذ اساتذہ خیبر پختون خواہ کے جنرل سیکرٹری ریاض خان اور چک بال کے انٹرنیشنل ریفری اور پاکستان ٹارگٹ بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری محمد نظام الحق نے نے میچ میں شرکت کرکے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.