17

زندہ قومیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو نہیں بھولتی: شاہ محمد

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ آج 6 ستمبر کو پاکستان کے 22 کروڑ عوام یوم دفاع پاکستان مناتے ہوئے اپنے اْن قومی ہیروز اور بہادر افواج کی شہادت اور بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ماہ ستمبر میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دشمن کے پاکستان پر قبضے کے ارادے کو خاک میں ملا دیا ۔ 6ستمبر1965کی جنگ میں قبائل نے بھی اہم کردارا ادا کیا 6ستمبر کا دن قوموں کی زندگی میں کبھی کبھی آتے ہیں ۔ مگر زندہ قو میں ایسے دنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ۔ اس دن کا مقصد صرف ان شہیدوں کو یاد کرنا ہی نہیں ہوتا جنہوں نے اپنا کل ہماری آنے والی نسلوں اور ہمارے آج کے لیے قربان کر دیا ۔ ستمبر کی جنگ پاکستانی قوم کے لیے وقار اور لازوال داستان کا درجہ رکھتی ہے ۔ دفاع پاکستان قوم میں جہاں ایک نئی امنگ پیدا کرتا ہے دفاع جتنا مضبوط ہو قوم بھی اتنی ہی مضبوط اور فخر محسوس کرتی ہے ۔ بھارت نے طاقت کے نشے میں ایک آزاد ملک کی آزادی سلب کرنے کی ناپاک جسارت کی جس کو پاکستانی افواج اور قوم نے مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔ اس روز افواج پاکستان کی بے مثال شجاعت اور قربانیوں کے ساتھ ساتھ تمام قوم یک جاں ہو کر دفاع پاکستان کے لئے اپنی فوج کی سپلائی لائن بحال رکھی ۔ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرتے ہوئے عوام نے مالی و دیگر مدد مہیا کر کے اپنی بہادر افواج کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کا ثبوت دیا ۔ اور دنیا کو یہ ثابت کر دکھایا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں ہماری مسلح افواج دنیا کی کسی افواج سے کم نہیں ۔ افواج پاکستان اور قوم اپنے ملک کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے ۔ بھارت کسی بھی خام و خیالی میں نہ رہے کہ ہم اپنے دفاع سے غافل ہیں ۔ دشمن نے آئندہ جارحیت کی سوچ بھی پیدا کی تو اس کا ذمہ دار بھی وہ خود ہی ہو گا خاک کے ڈھیر کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا ۔ عبرت ناک سزا سے اسے کوئی بھی نہیں بچانے آئے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ دن تجدید عہد کا دن ہے اور ہم اس دن یہ عہد کرتے ہیں کہ مادر وطن کے دفاع اور آزاد کی نعمت کو برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے مذید کہا کہ بھارتی حکمران یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے دشمن کے قبضے سے اپنی شہ رگ کو چھڑوانا ہماری اگلی منزل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.