38

فرنٹیر کنسٹیبلری دستے قیام امن کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، ڈویژنل کمشنر

ڈویژنل کمشنربنوں شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ فرنٹیر کنسٹیبلری کے چاک،چوبند دستے قیام امن کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ملک و قوم کیلئے انکی لازوال قربانیاں کبھی بھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف۔سی لائن بنوں کے تفصیلی دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن(ر)محمد زبیر خان نیازی اور ڈسٹرکٹ افیسر ایف۔سی ارشاد عالم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈویژنل کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی نے ا من،عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ایف۔سی لائن کا تفصیلی دورہ کیا۔جہاں ایف۔سی کے چاک،چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔کمشنربنوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے دوران ایف۔سی کے جوانوں نے آپریشن میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ایف۔سی کے شہدا قوم کے ہیروز ہیں۔کیونکہ ان شہدانے قوم کے کل پر اپنے آج کو قربان کیا ہے۔اور شہادت کے اعلٰی رتبے پر فائز ہوکر انکی قربانی کا کوئی نعمل البدل نہیں ہے۔اور کہا کہ شہداکے خاندان قابل قدر اور قابل عزت ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایف۔سی ارشاد عالم نے کہا کہ ایف۔سی امن و امان اور قوم کی خدمت کیلئے ہمہ تن تیار رہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.