20

‘وزیراعظم کے ویژن کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کیلئے پودے لگائیں جائینگے’

درخت نہ صرف انسانی صحت کیلئے ضروری ہے بلکہ خطے کی گرم موسم کو تبدیل کرنے میں معاون ثابت ہونگے تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں خوشگوار ماحول بنانے کیلئے کوشاں ہیں،کستان تحریک انصاف کے ویلفیئر ونگ کے صوبائی کوارڈنیٹر کا اجلاس سے خطاب

وزیراعظم عمران خان کی کے وژن کے مطابق پورے ملک میں موسمیاتی تبدیلی کیلئے کروڑوں پودے لگائیں جائیں گے شجرکاری مہم میں ٹائیگر فورس جوانوں کے ساتھ ساتھ انصاف ویلفیئر ونگ کے کارکن اور عہدیدا ر ان بھی حصہ لیں گے درخت نہ صرف انسانی صحت کیلئے ضروری ہے بلکہ خطے کی گرم موسم کو تبدیل کرنے میں معاون ثابت ہونگے تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں خوشگوار ماحول بنانے کیلئے کوشاں ہیں عمران خان نے تمام ملکی سطح سے لیکر وارڈ لیول تک کے عہدیداروں کو پودے لگانے کیلئے بھرپور تعاون کا حکم دیا ہے قائد کا مشن ہر صورت پورا کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ویلفیئر ونگ کے صوبائی کوارڈنیٹر فرہاد علی خان نے پریس کلب بنوں میں شمالی وزیرستان اور ریجن عہدیداروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سائوتھ ریجن کے جنرل سیکرٹری بخت رضاء ،وزیرستان کے صدر خانزادہ خان ،جنرل سیکرٹری کوثر خان ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک یوسف ہارون وزیرسمیت سب ڈویژن کے عہدیدارو ں نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت تمام اداروں میں اصلاحات لانے کیلئے کوشاں ہے لیکن کرپٹ مافیا حکومت کو چلنے میں احتجاجوں کی سیاست کرکے ملکی مشعیت کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے تاہم تحریک انصاف کے قائد اپنا مشن جاری رکھیں ہوئے ہیں اور ملک میں تبدیلی کو ہر صورت میں لانے کیلئے تمام رکائوٹیں عبور کرینگے آج ملکی سطح پر حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نو اگست سے ملک بھر میں شجرکاری مہم شروع کیا جائیگا جس میں اربوں کی تعداد میں پودے لگائے جائینگے تاکہ ملک کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کا سلسلہ بدل دیا جاسکے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور تما م سٹیک ہولڈر پارٹی کارکنان ٹائیگر فورس کے جوان ملکی تاریخ میں پہلی بار اربوں کی تعداد میں مختلف قسم کے پودے لگائے گے تاکہ آئندہ آنے والی سالوں کے موسم میں خوشگوار تبدیلیاں رونما ہوسکے اس میں حکومت ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پی ٹی آئی کے نوجوان کلیدی طور پر کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ جس تیزی سے موسم میں تبدیلی ہورہی ہے اس کا سدباب نہ کیا گیا تو آنے والے وقتوں میں بڑے نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.