58

نادیہ خان چیف آف سٹاف گوڈ گورننس برائے خواتین کالجز سکولز نامزد

پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کے سابق صدر و سابق ممبر ضلع کونسل محترمہ نادیہ خان چیف آف سٹاف گوڈ گورننس برائے خواتین کالجز سکولز نامزد کردی گئی وہ اس سے پہلے بنوں کی خواتین کو متحرک کرچکی ہیں اور مختلف اوقات میں خواتین کو سڑکوں پر لاکر احتجاجی تحریک کامیاب کرچکی ہے سیکرٹری گوڈگورنس کی جانب سے جاری کردی اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کی مضبوط سیاسی خاتون اور سابق ضلع کونسل ممبر محترمہ نادیہ خان کو ضلع بنوں کے تمام گرلز کالجز ،سکولز کیلئے چیف آف سٹاف مقرر کردیا گیا اس موقع پر چیف آف سٹاف گوڈگورنس محترمہ نادیہ خان نے بنوں پریس کلب میں میڈیا کو بتایا کہ صوبائی حکومت اداروں میں اصلاحات لانے اور کرپشن لوٹ مار اور اقرباپروری کے خاتمے کیلئے کلید ی کردار ادا کررہی ہے اس سلسلے میں اضلاع کی سطح پر گوڈگورنس سیکرٹریز کی تعینات سے سرکاری محکموں میں عوام کو بروقت سروسز کی فراہم یقینی ہوگی اور رشوت ستانی کا باپ بھی ختم ہوگا اُنہوں نے کہا کہ ضلع بنوں کے خواتین باہمت ہے سکولوں کالجز یونیورسٹیز سمیت دیگر گرلز اداروں میں جہاں بھی خواتین اور بچیوں کو مشکلات درپیش ہوگی وہاں ایکشن لیا جائیگا اور متعلقہ محکمے اور ادارے کے خلاف رپورٹ صوبائی حکومت اور سیکرٹری کو ارسال کردیا جائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.