69

پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا

وزیر سب ڈویژن پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے چرس برآمد کر لی ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ علاقہ گمبتی سے موٹر سائیکل پر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے سرکل آفیسر وزیر سب ڈویژن ملک شیراکبر خان اور ایس ایچ او تھانہ وزیر سب ڈویژن حفیظ الرحمن کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی جوکہ وزیر سب ڈویژن پولیس ٹیم نے شل گزئی کے مقام پر ناکہ بندی کی اور آنے جانے والی موٹر سائیکلیں اور گاڑیوں کو چیک کیا اس دوران مذکورہ منشیات فروش جمشید عرف جمشو ساتھی استاب علی ولد شیر ایوب سکنہ عمر زئی تلگئی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار تھے چیک کرنے پر ان کے قبضے سے چادر میں ڈھانپے چرس کے پانچ پیکٹس جس کی مقدار کل پانچ ہزار 20 گرام ہے برآمد کرلیا پولیس نے موٹر سائیکل اور منشیات کو قبضہ میں لیکر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، یاد رہے کہ جمشید عرف جمشو نامی گرامی منشیات فروش ہیں اور بنوں سے دوسرے اضلاع کو بھی منشیات اسمگل کر تے ہیں، دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.