47

جلد بنوں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جائے گا

بنوں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے اور خلیفہ گل نواز ہسپتال کی لیبارٹری میں اس کیلئے تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی نے خیبر میڈیکل کالج پشاور سے آئے ہوئے ایکسپرٹ ڈاکٹرز اور ڈپٹی ڈی ایچ او بنوں حمیدالرحمان کیساتھ لیبارٹری کا معائنہ کیا۔

لیبارٹری کو جدید سہولیات سے لیس کر دیا جائے گا اور بہت جلد بنوں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ممش خیل میں ایک ہی خاندان کے مزید 4 افراد میں کورونا پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔ ٹوٹل مریضوں کی تعداد 29ہو گئی ہے۔ ممش خیل کے چار نئے کیسز کا تعلق سید جمشید آغا ، ان کے بھائی سید فہد شاہ اور ان کی دو خواتین شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.