73

پاکستان میں متاثرین 12 ہزار سے زیادہ،’79 فیصد میں وائرس کی مقامی منتقلی‘

پاکستان میں کل متاثرین: 12227 | پنجاب: 5046 | سندھ: 4232 | خیبر پختونخوا: 1708 | بلوچستان: 656 | گلگت بلتستان: 307 | اسلام آباد: 223| پاکستان کے زیر انتظام کشمیر: 55 | ہلاکتیں: 256 | صحت یاب افراد: 2790
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 5046 متاثرین کے ساتھ پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔
ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 256 ہے جبکہ 2760 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
اموات کے اعتبار سے خیبر پختونخوا بدستور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جہاں اب تک 89 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کو کورونا ریلیف فنڈ کے لیے منعقد کیے جانے والے ٹیلی تھون میں کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شناخت کے لیے آئی ایس آئی کا نگرانی کا نظام استعمال کیا جا رہا ہے۔
وفاقی حکومت نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن نو مئی تک نافذ رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.