67

ضلعی انتظامیہ نے بنوں کو کورونا وائرس کے رحم و کرم پڑ چھوڑ دیا

ضلعی انتظامیہ نے بنوں کو کورونا وائرس کے رحم و کرم پڑ چھوڑ دیا ،مخصوص ایریا کے علاوہ گنجان آباد بازاروں پر ہاتھ ہلکا کردیاانتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے شہر میں بڑے بڑے پلازوں میں رش کم نہ ہو سکی ملک کے دیگر صوبوں سمیت خیبر پختونخوا میں آئے روز کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث دیگر شہروں میں جزوی لاک ڈاون میں مزید سختی لائی جا رہی ہے لیکن بنوں میں ضلعی آفسران کی نا اہلی اور بے حسی کی وجہ سے شہر میں بڑے بڑے پلازے اور گنجان آباد بازارصبح سے شام تک کھلے رہتے ہیں اور شہر میں بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد ورفت جاری رہتی ہے جو کہ کسی قسم کے احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد بھی نہیں کرتے جس سے وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامی افسران صرف مخصوص وقت میں مخصوص راستوں پر گشت کرکے حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ضلعی انتظامیہ صرف مخصوص طبقے کے خلاف کاروائی کرکے ہاتھ پھیر لیتی ہے لیکن گنجان آباد بازاروں میں دکانداروں پر ہاتھ ہلکاکرکے ہجوم کو دعوت دے رہی ہے جو کہ بڑے خطرے کا سبب بن سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.