67

دنیا میں کورونا وائرس کے مریض 8 لاکھ اور ہلاکتیں 38 ہزار سے زیادہ

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 8 لاکھ سے زیادہ اور ہلاکتیں 38 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہیں۔ لندن کے گیٹ وک ہوائی اڈے سے برٹش ایئر ویز کی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں جبکہ امریکہ کی تین چوتھائی آبادی لاک ڈاؤن میں ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 38 ہزار اموات ہو چکی ہیں جبکہ مصدقہ متاثرین آٹھ لاکھ سے زیادہ ہیں۔
ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر معاشی مشکلات کو ٹالنا ممکن نہیں جبکہ ایشیا کے کئی ممالک سمیت دنیا بھر میں دو کروڑ 40 لاکھ لوگ غربت سے نجات حاصل نہیں کر پائیں گے۔
کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے انڈیا میں لاک ڈاؤن نافذ ہے لیکن اب مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کووڈ 19 کے متاثرین کی تعداد میں ایک دن کے دوران سب سے بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
چین کے بعد یورپ اور پھر امریکہ کورونا وائرس کا مرکز بن گیا لیکن یورپ میں اب بھی اس عالمی وبا کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اٹلی اور سپین سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ہیں۔
جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران قرنطینہ سے بلا ضرورت باہر نکلنے پر قید بھی ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.