73

بنوں میں بارشوں اور تیز ہواووں کا سلسلہ جار ی

بنوں میں بارشوں اور تیز ہواووں کا سلسلہ جار ی ہے ، ڈبلیو ایس ایس سی نے خصوصی آپریشن کے تحت ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے دن رات سروس جاری رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا بنوں اور ملحقہ علاقہ جات میں بدھ کی رات سے شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے اس حوالے سے ڈبلیو ایس ایس بی کے چیف ایگزیکٹو توقیر حسین شاہ ،فوکل پرسن ولی آیاز خان کے ہمراہ بنوں شہر اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور ملازمین کی جانب سے جاری اپریشن کا معائنہ کیا ڈبلیو ایس ایس بی کے چیف ایگزیکٹو توقیر حسین شاہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بنوں زبیر احمد نیازی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں تیز بارشوں اور بند نالوں کو کھولنے اور تمام سروسز کی فراہمی کیلئے تمام ملازمین اور کمپنی آفسران کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے مسلسل دن رات کام کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تیز بارشوں کے باعث سروسز کی فراہمی میں مشکلات پیش ارہی تاہم اپنی بھرپور کوشش جاری رکھے ہوئے ہیںاُن کا مزید کہنا تھا کہ شہر سے گندگی کے ڈھیر کو ہٹانے اور سڑکوں کا پانی ہٹانے سمیت بند نالوں کو کھولنے پر کام جاری ہے جبکہ اپریشن کی نگرانی میں فوکل پرسن کو اپریشن کی اہم ذمہ داریاں حوالے کردی گئی ہے لہذا عوام اور تاجران بارشوں کے باعث صفائی کا خیال رکھیں اور ڈبلیو ایس ایس بی عملے کے ساتھ تعائون کریں تاکہ شہر کی صفائی یقینی بنائی جاسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.