
غیرضروری اورروڈ کی خوبصورتی خراب کرنے والے بل بورڈز کو مسمار کرکے ان کی جگہ خوبصورت سرسبز پودے لگائے جائیں گے تاکہ خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ماحول کو بھی خوشگوار بنایا جاسکے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی نے ٹی ایم اے ڈومیل اور ٹی ایم اے بنوں کو ڈومیل، کرم پل، اللہ چوک اور دو سڑک روڈ کے دورے کے دوران کیا اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی بنوں کے چیف ایگزیکٹیو توقیرحسین اور ڈسٹرکٹ فورسٹ آفیسر بنوں بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر بنوں نے کہا کہ کشادہ اور صاف ستھرے روڈز کی بحالی کو اولین ترجیح دینے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی الودگی کے سدِ باب کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور متعلقہ محکموں اور عوام کے تعاون سے شہر کی خوبصورتی بحال کرینگے۔