9

پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری 24گھنٹوں میں مزید 262 کیسز سامنے آگئے 

پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ، 24گھنٹوں میں مزید 262 کیسز سامنے آگئے 

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 262 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی کے کیسز کی مجموعی تعداد چار ہزار 494ہو گئی ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں لاہور سے 184کیسز رپورٹ ہوئے ، راوپنڈی سے 31، ننکانہ سے 9، ملتان سے ڈینگی کے چھ کیسز رپورٹ ہوئے ۔ حافظ آباد چار، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، جھنگ اور سرگودھا سے ڈینگی کے تین ، تین کیسز رپورٹ ہوئے ۔ اٹک ،گجرات ، نارووال اور سیالکوٹ سے ڈینگی کے دو، دو کیسز سامنے آئے ۔

پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے چار ہزار494کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں لاہور سے ڈینگی کے تین ہزار437کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 564مریض داخل ہیں جبکہ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 265مریض زیر علاج ہیں ۔

مزید :

قومیتعلیم و صحتعلاقائیپنجاب



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.