7

جیٹ لیگ سے چھٹکارے کا انتہائی آسان طریقہ

جیٹ لیگ سے چھٹکارے کا انتہائی آسان طریقہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) طویل فضائی سفر کے بعد بے خوابی، تھکاوٹ اور دوسری شکایات لازمی ہوتی ہیں اور اس صورتحال کو ’جیٹ لیگ‘ (Jet Lag)کہا جاتا ہے، جس سے چھٹکارے میں وقت لگتا ہے۔تاہم اب ایک ماہر نے جیٹ لیگ سے جلد نجات کا ایک آسان طریقہ بتا دیا ہے۔ دی سن کے مطابق جوناتھن لیئری نامی اس ماہر نے بتایا ہے کہ ایک غذائی جزو ہے جو آپ کو جیٹ لیگ سے بچا سکتا ہے اور اس غذائی جزو کا نام میگنیزیم(Megnesium) ہے۔

جوناتھن لیئری کا کہنا تھاکہ ”ہمارے اندر میگنیزیم کی کمی بہت آسانی کے ساتھ ہوتی ہے کیونکہ ہم پسینے کے ساتھ جسم سے میگنیزیم خارج کرتے ہیں۔ فضائی سفر ہمارے نظام انہضام کو ڈسٹرب کرتا ہے، ہمارے جسم میں پانی کی کمی کا سبب بنتا ہے اور اس کے نتیجے میں ہمارے جسم میں ایک ٹینشن کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ اس دوران اگر ہمارے جسم میں میگنیزیم کی کمی ہو تو ہمارے پٹھے زیادہ کھنچاؤ محسوس کرتے ہیں اور اس کا حتمی نتیجہ بے خوابی اور تھکاوٹ وغیرہ کی صورت میں نکلتا ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ اپنے جسم میں میگنیزیم کی کمی نہ ہونے دیں، اس سے یقینا ان کو جیٹ لیگ کی زیادہ شدت بھی نہیں جھیلنی پڑے گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹستعلیم و صحت



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.