7

ڈینگی کے کیسز ملک بھر میں بڑھنے لگے صورتحال خطرناک ہونے لگی 

ڈینگی کے کیسز ملک بھر میں بڑھنے لگے ، صورتحال خطرناک ہونے لگی 

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگی جس کے سبب صورتحال خطرناک رخ اختیار کر رہی ہے ۔ صوبائی دارالحکومت اسلام آباد میں اس وقت ایک ہزار 30افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مضافاتی علاقوں میں بھی ڈینگی شدت اختیار کر رہاہے ، دیہی علاقوں میں اب تک 698افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں ۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں دیہی علاقوں میں 73 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ شہری علاقوں میں 25 کیسز سامنے آئے ۔

پنجاب اور لاہور میں بھی ڈینگی کی صورتحال اچھی نہیں ، لاہور میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 222ڈینگی کیسز سامنے آئے ، رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے تین ہزار 475 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے لاہور سے دو ہزار 708کیسز ہیں ۔ صوبہ بھر میں ڈینگی کے 442مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ 

کراچی سمیت سندھ بھر سے بھی ڈینگی کیسز سامنے آرہے ہیں ، خواتین ا ور بچے بھی ڈینگی میں مبتلا ہو کر ہسپتال میں داخل ہو رہے ہیں ،نجی ٹی وی کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ماہر انفیکشن ڈاکٹر سعید خان نے بتایا کہ 80فیصد مریض وہ ہیں جو پہلے بھی ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں ، پہلے سے ڈینگی سے متاثر افراد تیزی سے ڈینگی میں مبتلا ہو سکتے ہیں، ڈینگی کی چار اقسام ہیں جس میں ڈین وی ون ، ٹو ،تھری اور فور شامل ہیں ، ڈینگی مچھر پانی میں افزائش پاتا ہے ، ٹھہر ہوئے پانی میں مچھر تیزی سے پیدا ہواتا ہے ۔

مزید :

قومیتعلیم و صحت



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.