23

کراچی میں گرلز اسکول کے پلاٹ پر قبضے کو فوری ختم کرانے کا حکم

عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو فوری ایکشن لینے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو فوری ایکشن لینے کا حکم دیدیا۔

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 2 میں اسکول پلاٹ پر قبضے سے متعلق درخواست پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو فوری ایکشن لینے کا حکم دیدیا۔

جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس محمد فیصل کمال عالم پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 2 میں اسکول پلاٹ پر قبضے سے متعلق کے الیکٹرک کی گرلز ہائی اسکول کا پلاٹ خالی کرانے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی کورٹ سے متصل کے الیکٹرک کا گرڈ اسٹیشن ہے، جس کے قریب تعمیرات انتہائی خطرناک ہیں، جن سے گرڈ اسٹیشن کو شدید خطرات ہیں۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پلاٹ پر تعمیرات کو فوری ختم کرایا جائے۔

عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو فوری ایکشن لینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے مذکورہ پلاٹ پر گھروں کو سیل کریں یا گرائیں۔ ایس بی سی اے قانون کے دائرے میں پورے اختیارات استعمال کرے۔ 7 روز میں سخت ایکشن لے کر رپورٹ جمع کرادی جائے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.