18

عائزہ خان کا مادھوری ڈکشٹ کے انداز میں ڈانس وائرل

مداحوں کو عائزہ خان کا ڈانس بے حد پسند آرہا ہے   فوٹوفائل

مداحوں کو عائزہ خان کا ڈانس بے حد پسند آرہا ہے فوٹوفائل

کراچی: اداکارہ عائزہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے گانے پر ڈانس کررہی ہیں۔

عائزہ خان اپنے نئے ڈرامے ’’لاپتہ‘‘میں ایک ٹک ٹاکر کا کردار ادا کررہی ہیں اور اپنے کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق وہ ڈرامے میں بالی ووڈ اور لالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں کے روپ میں نظر آئیں گی۔ جن میں میڈم نورجہاں، سری دیوی، مادھوری ڈکشٹ، اداکارہ کاجول اور سپر اسٹار ماہرہ خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کی ماہرہ خان کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

عائزہ خان ان اداکاراؤں کے روپ میں اپنی جھلکیاں سوشل میڈیا پر پہلے ہی شیئر کرچکی ہیں۔ گزشتہ روز عائزہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کے مقبول  گانے’’آجا نچ لے‘‘ پر ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ مداحوں کو عائزہ خان کا ڈانس بے حد پسند آرہا ہے اور محض ایک دن میں اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر 9 لاکھ سے زائد بار دیکھا چکا ہے۔

اس سے قبل عائزہ خان نے ایک اور ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے پاکستانی سپراسٹار ماہرہ خان کے گانے ’’نوری‘‘ پر ڈانس کیا تھا اور اس ویڈیو کو بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.