16

دو ڈوز لگوانے کے باوجود برطانوی وزیر صحت کورونا وائرس کا شکار

دو ڈوز لگوانے کے باوجود برطانوی وزیر صحت کورونا وائرس کا شکار

لندن ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی نژاد برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید خود کورونا وائرس کا شکا ہو گئے ، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ علامات معمولی نوعیت کی ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں ساجد جاوید نے کہا کہ مجھے پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے ، امید ہے رپورٹ جلد ہی لیبارٹری سے جاری کی جائے گی ، خوش قسمتی سے میں کورونا کی دو ڈوز لگوا چکا ہوں  ، میرے جسم میں بیماری کی علامات معمولی نوعیت کی ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے گزشتہ جون میں سابق وزیر خزانہ ساجد جاوید کو وزیر صحت کا عہدہ تفویض کیا تھا ، ساجد جاوید نے وزیر صحت کا عہدہ سابق وزیر ہینکوک کے ایک سکینڈل میں ملوث ہونے کے بعد عہدے سے برطرفی کے بعد سنبھالا تھا ۔

مزید :

تعلیم و صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.