27

آئی سی سی نے پلئیرز آف دی منتھ کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا

 فہرست میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے، کائل جیمیسن اور جنوبی افریقا کے ڈی کوک کا نام شامل ہے۔ فوٹو:سوشل میڈیا

فہرست میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے، کائل جیمیسن اور جنوبی افریقا کے ڈی کوک کا نام شامل ہے۔ فوٹو:سوشل میڈیا

دبئی: آئی سی سی پلئیرز آف دی منتھ جون  کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پلئیرز آف دی منتھ جون  کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس بار کوئی پاکستانی اس فہرست میں جگہ نہیں بناسکا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آئی سی سی نے پلئیرز آف دی منتھ ایوارڈ بھی متعارف کرا دیا

جون کےماہ کے لیے اعلان کردہ بیسٹ پلیئر کی نامزد کردہ فہرست میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے، کائل جیمیسن اور جنوبی افریقا کے ڈی کوک کا نام شامل ہے۔ جب کہ ویمن پلئیر آف دی منتھ کے لئے بھارت کی سنہہ رانا شفالی ورما اور انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹون اس فہرست کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئی ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.