27

اسلام آباد کے طلبا امتحانات کے خلاف ایک بارپھرسڑکوں پرنکل آئے

 پولیس کے کریک ڈاؤن کے بعد دیگر طلباء منشترہوگئے۔

پولیس کے کریک ڈاؤن کے بعد دیگر طلباء منشترہوگئے۔

 اسلام آباد: اسلام آباد کے طلبا امتحانات کے خلاف ایک بارپھرسڑکوں پرنکل آئے  اورڈی چوک پر احتجاج کیا۔

اسلام آباد کے طلبا امتحانات کے خلاف ایک بارپھرسڑکوں پرنکل آئے۔ امتحانات منسوخی کے لیے طلباء نے اسلام آباد پریس کلب سے ڈی چوک تک احتجاج کیا، طلبا کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ڈی چوک پر دھرنا بھی دے دیا۔

طلباء کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا، آن لائن کلاسز میں نا مکمل کورس کے ساتھ امتحان کیسے دیں، حکومتی ہٹ دھرمی ہمارا مستقبل تباہ کردے گی۔

طلباء کے احتجاج کے دوران گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں بھی لگ گئیں۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر احتجاج کرنے والے متعدد طلباء کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے کریک ڈاؤن کے بعد دیگر طلباء منشترہوگئے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.