24

کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی کنگز آج کا میچ جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی

کراچی کنگز آج کا میچ جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی

ابوظہبی: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ابوظہبی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے اہم میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے ملتان سلطانز نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرلیا تھا جس کے بعد کراچی کنگز کے لیے آج کا میچ اہمیت اختیار کرگیا ہے، شکست کی صورت میں کراچی کنگز ایونٹ سے باہر ہوجائے گی تاہم جیت کے ساتھ کراچی اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلے گا اور لاہور قلندرز کا سفر تمام ہوجائے گا۔

 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.