22

مستونگ میں خواتین ٹیچرز کی گاڑی پر فائرنگ، 4 زخمی

مستونگ واقعہ کے بعد علاقے کی ناکہ بند کر دی گئی ہے، ڈی سی مستونگ۔ فوٹو:فائل

مستونگ واقعہ کے بعد علاقے کی ناکہ بند کر دی گئی ہے، ڈی سی مستونگ۔ فوٹو:فائل

کوئٹہ: پڑنگ آباد میں خواتین ٹیچرز کی وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ چار خواتین زخمی ہوگئیں۔

پولیس حکام کے  مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پڑنگ آباد کے قریب خواتین اساتذہ کی وین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 خواتین زخمی ہوگئیں۔

ڈی سی میجر (ر) محمد الیاس کبزئی کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیوزی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

 

 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.