21

شدید گرمی کے باعث پنجاب کے تمام سکولوں کے اوقات کار تبدیل

شدید گرمی کے باعث پنجاب کے تمام سکولوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کے باعث حکومت پنجاب نے تمام سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے اوقات کاراب صبح 7 بجے سے دوپہر 11:30 بجے تک ہوں گے ۔

صوبائی وزیر تعلیم نے حکومت کی جانب سے عائد کردہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی بھی درخواست کی ۔

واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد میں بارہ کہو کے علاقے ملپور میں شدید گرمی کے باعث سکول کے 25 بچے بے ہوش ہوگئے تھے ۔ سخت گرمی کے باعث سکول کے کئی بچوں کی نکسیر بھی پھوٹ پڑی، سکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مزید :

تعلیم و صحت



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.