16

کورونا وائرس سے 1 دن میں 9 ہزار سے زائد اموات

دنیا: کورونا وائرس سے 1 دن میں 9 ہزار سے زائد اموات

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 لاکھ 90 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 9 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 33 لاکھ 28 ہزار 934 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 37 لاکھ 27 ہزار 657 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 35 لاکھ 25 ہزار 876 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 88 ہزار 95 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 کروڑ 60 لاکھ 75 ہزار 401 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 12 ہزار 240 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 41 لاکھ 92 ہزار 23 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 55 لاکھ 24 ہزار 788 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 5 ہزار 631 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 80 لاکھ 54 ہزار 995 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 44 ہزار 101 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار 879 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 70 ہزار 968 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 68 لاکھ 41 ہزار 954 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 9 ہزار 916 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 1 ہزار 29 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 47 ہزار 976 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 52 لاکھ 76 ہزار 468 ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 23 ہزار 37 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 51 لاکھ 8 ہزار 129 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 823 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 45 لاکھ 6 ہزار 16 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 415 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 27 ہزار 719 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 80 ہزار 411 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 39 لاکھ 15 ہزار 397 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں ایک بار پھر 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا جہاں کورونا وائرس 89 ہزار 733 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 37 لاکھ 4 ہزار 685 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 424 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 418 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 98 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 218 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 923 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 84 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 4 ہزار 380 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 4 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 189 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 30 ہزار 511 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 48 ہزار 937 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 452 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 60 ہزار 385 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 50 ہزار 393 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 34 لاکھ 71 ہزار 172 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 55 ہزار 6 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 82 لاکھ 63 ہزار 763 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.