19

ڈاکٹر نے حاملہ خواتین کو پیٹ میں پرورش پانیوالے بچوں کے ایم آرآئی سکین نہ دکھانے کی وجہ بتادی، معمہ حل کردیا

ڈاکٹر نے حاملہ خواتین کو پیٹ میں پرورش پانیوالے بچوں کے ایم آرآئی سکین نہ …

ڈاکٹر نے حاملہ خواتین کو پیٹ میں پرورش پانیوالے بچوں کے ایم آرآئی سکین نہ دکھانے کی وجہ بتادی، معمہ حل کردیا

سورس:   TikTok/@madmedicine

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) حاملہ خواتین کو ان کے ایم آر آئی سکین کبھی نہیں دکھائے جاتے۔ اب ایک ڈاکٹر نے خواتین کو ان کے پیٹ میں پرورش پاتے بچوں کے سکین نہ دکھانے کی ایسی وجہ بتا دی ہے کہ جان کر آپ بھی خوفزدہ رہ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس ڈاکٹر نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @madmedicineپر کچھ حاملہ خواتین کے ایم آر آئی سکین دکھائے ہیں اور کہا ہے کہ کیا یہ سکین ان خواتین کو دکھائے جا سکتے ہیں؟ 

حیران کن طور پر ان سکینز میں ماﺅں کے پیٹ میں پرورش پاتے بچوں کی شکلیں انتہائی خوفناک آئی ہوتی ہیں۔ اس ڈاکٹر کے دکھائے گئے سکینز میں سے کسی میں بچے کی شکل زومبی جیسی، کسی کی شیطان کی فرضی شکل جیسی اور کسی کی بھوت اور چڑیل جیسی تھی۔ ایک سکین میں تو بچے کی شکل مضحکہ خیز طور پر مسٹر بین سے مشابہہ تھی۔ ویڈیو میں ان سکینز کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے یہ ڈاکٹر لوگوں سے پوچھتا ہے کہ ”کیا آپ کسی ماں کو اس کے پیٹ میں پرورش پاتے بچے کی یہ تصویر دکھا سکتے ہیں؟ یقینا ہرگز نہیں۔یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر کبھی خاتون کو اس کا ایم آر آئی سکین نہیں دکھاتے۔“

مزید :

تعلیم و صحت



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.