23

خیبرپختونخوامیں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق

ڈاکٹر فضل رحیم 2 ہفتوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے، پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن فوٹوفائل

ڈاکٹر فضل رحیم 2 ہفتوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے، پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن فوٹوفائل

پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سینئر پتھالوجسٹ ڈاکٹر فضل رحیم جاں بحق ہوگئے۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر فضل رحیم ڈی ایچ کیو اسپتال تیمرگرہ دیر میں بطور سینئر پتھالوجسٹ تعینات تھے۔ وہ گزشتہ 2 ہفتوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ڈاکٹر فضل رحیم کی موت کے بعد خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد 67 ہوگئی۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تاحال کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز کے لواحقین شہدا پیکج سے محروم ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.