13

دوسرا ٹیسٹ؛ کھیل کے دوسرے روز پاکستان کی زمبابوے کے خلاف بیٹنگ

2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے

2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے

ہرارے: دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم کی زمبابوے کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ جاری ہے، گزشتہ روز کھیل کے پہلے دن قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا اور دن کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے، اظہر علی نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور آؤٹ ہوگئے تاہم عابد علی سنچری بنانے کے بعد بھی وکٹ پر موجود ہیں جب کہ آج دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کو ایک اننگز 116 رنز سے شکست دی تھی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.