7

دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

 فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1380 روپے پرمستحکم رہی۔(فوٹو:فائل)

 فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1380 روپے پرمستحکم رہی۔(فوٹو:فائل)

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے سے 1795 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھے گئے

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کا اضافہ ہوا۔  جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 104400روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 89506 روپے ہوگٸی۔

تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1380 روپے پر اور دس گرام چاندی کی قیمت 1183روپے 12 پیسے پر مستحکم رہی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.