69

80فیصد عوام کے مسائل ڈی آر سی کے ذریعے حل ہورہے ہیں

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں یاسر آفریدی نے ڈی آر سی بنوں دفتر کا دورہ کیا اور ڈی آر سی ممبران کا ان سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر ڈی پی او بنوں نے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ڈی آر سی (ضلعی تنازعاتی حل کونسل)پر عوام کا اعتماد ہے اور اپنے تنازعات کے حل کیلئے ڈی آر سی سے رجوع کرتے ہیں ار80فیصد عوام کے مسائل ڈی آر سی کے ذریعے حل ہورہے ہیں اور ڈی آر سی کے قیام پر ہم سابق آئی جی خیبر پختونخوا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ ڈی آر سی کے ذریعے عوام کے تنازعات کم وقت میں حل ہورہے ہیں ڈی پی او بنوں نے ڈی آر سی ممبران کی خوصلہ افازئی کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی پولیس ڈی آر سی کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی کیونکہ ڈی آر سی کے ذریعے عوام کے مسائل بغیر کسی فیس کے کم وقت میں حل ہورہے ہیں اور ڈی آر سی ممبران کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پولیس لائن میں سرکاری گاڑی بمع ڈرائیور اور تیل فراہمی کے احکامات جاری کئے تاکہ ڈی آر سی ممبران درخواستوں پر تنازعہ حل کرنے کیلئے موقع پر جانا چاہے تو سرکاری گاڑی استعمال کرسکیں گے ڈی پی او نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بنوں سے بھی رابطہ کریں گے اور ان سے درخواست کریں گے کہ جب بھی کسی کیس کے سلسلے میں ڈی آر سی ممبران پٹواریوں سے رابطہ کریں تو پٹواریوں کو پابند بنائیں کہ وہ ڈی آر سی ممبران کے ساتھ بھرپورتعاون کریں انہوں نے کہا کہ تحصیل سطح پر بھی ڈی آر سی کمیٹیاں بنانے کیلئے سفارش کریں گے ترجمان کے مطابق ضلع پولیس آفیسر بنوں کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت اور قانونی مدد کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.