54

395ادویات کی قیمتوں میں کمی

395ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ،پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچررزایسو سی ایشن نے حکومتی دباو پر 395ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمی کا اطلاق آئندہ 15روز کے دوران ہوگااور قیمتوں میں کمی کا اطلاق ہارڈشپ کیسز سمیت تمام ادویات پر ہوگا۔ یہ اعلان پی پی ایم اے کے چیئرمین زاہد سعید نے مقامی ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر سابق چیئرمین ڈاکڑ قیصر وحید ، فارما بیورو کی ایگزیکٹو ڈائریکڑ عائشہ حق اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔زاہد سعید نے کہا کہ 45ہزار ادویات کی قیمتوں میں صرف 15فیصد جبکہ صرف 105اوویات میں 50فیصد اضافہ کیا گیا ہے مگر میڈیا میں اس اضافے کو 200فیصد بیان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے روپیہ کی قدر میں مسلسل کمی ہو ئی ہے جو کہ 104سے 143فی ڈالر پہنچ چکی ہے۔اس صورتحال سے خام مال، پیکنگ میڑیل، گیس، بجلی، سروسز اور بینک مارک اپ(جو کہ 6%سے 12%فیصد ہوچکا ہے)میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی نہیں بلکہ وہ مصنوعات اور اجناس جو 100%لوکل اور ملکی پیداوار ہیں افراط زر کی زد میں آئی ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق صرف مارچ 2019میں 12%افراط زر ہوا ہے صرف آٹے کی قیمت 10روپے سے 40روپے پہنچ چکی ہے ان مشکل حالات میں فارما انڈسڑیز اب بھی ریجنل کی سطح پر قیمتیں رکھنے کو تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.