65

25جولائی کو عمران خان کی سیاست کو بنی گالا میں دفن کرینگے: درانی

سابق وفاقی وزیر اور این اے35کے امیدوار اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ 25جولائی کو بنوں کے عوام عمران کان کی سیاست کو بنی گالا میں دفن کردیں گے وزیر اعظم بننے کیلئے مزارات پر سجدے کرنے والے ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں بنوں اسلام پسندوں کا قلعہ ہے اور بنوں کے عوام علماء کرام کے مقابلے میں مغربی ایجنٹوں کو کسی صورت ووٹ نہیں دیں گے پہلے بھی بنوں کے محرومیوں کا ہم نے ازالہ کیا ہے دوبارہ موقع ملا تو بنوں کو ترقی کے عروج پر پہنچادوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیظم بازار میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے حاجی ملک نواب خان،افتخار درانی،یونین کونسل کوٹی سادات کے سیکرٹری اطلاعات بلا ل احمد،ملک امین ،مولانا عبدالہادی ودیگر نے بھی خطاب کیا اکرم خان درانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح ہم نے سیف اللہ برادران کو سیاست سے اوٹ کیا اسی طرح عمران خان کو بھی سیاست سے اوٹ کردیں گے بنوں کے اسلام پسند عوام 25جولائی کو عمران خان کی بری طرح شکست سے دوچار کریں گے عمران خان شکست سے نہیں بچ سکتے ہم نے اپنے دور حکومت میں بنوں ہی نہیں تمام جنوبی اضلاع کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے جبکہ عمران خان کی بھی پانچ سال صوبے میں حکومت رہی ہے انہوں نے بنوں سمیت پورے صوبے میں ایک روپے کا ترقیاتی کام نہیں کیا ہیاور انکی تبدیلی صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے بنوں کے نوجوانوں کو تبدیلی کے نام پر گمراہ کیا جارہا ہے اصل تبدیلی بنوں میں ہم یونیورسٹی،میڈیکل کالج،پاسپورٹ آفس،جیل،پارک،دو رویہ سڑکوں،ایف سی پلاٹون میں بنوچی پلاٹون کی منظوری،سکولوں،کالجوں،کینسر ہسپتال،برن سنٹر ارو ترقیاتی کاموں کی صورت میں لائے ہیں اسکے علاوہ بنوں کیلئے گیس بھی منظور کروائی ہے اور بنوں کے عوام کو وہ تمام سہولیات فراہم کی ہیں جو کہ پاکستان کے دیگر بڑے شہروں کے عوام کو حاصل ہیں اسلئے بنوں کے عوام جھوٹے نعروں پر دھوکہ نہیں کھائین گے اور25جولائی کو کتاب پر مہر لگاکر عمران خان کو بنوں سے خالی ہاتھ واپس بنی گالا بھیج دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.