53

24مار چ کو سپورٹس کمپلیکس بنوں میں بلاول خطاب کرینگے


دی بنوں – پاکستان پیپلز پارٹی بنوں ڈویژن کے صدر / سابقہ صوبائی وزیر محنت حاجی شیر اعظم وزیر نے جنوبی اضلاع بالخصوص بنوں ڈویژن کے عوام سے اپیل کی ہے کہ 24مارچ 2018بوقت 2بجے سپورٹس کمپلیکس گراونڈ بنوں میں تاریخی جلسہ عام ہوگا۔ اس جلسے سے پی پی پی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی قائدین خطاب فرمائیں گے اس عظیم الشان جلسے میں انشاء اللہ لاکھوں عوام شرکت کریں گے ، پی پی پی کے اس جلسے سے بنوں ڈویژن کا سیاسی روح تبدیل ہوجائیگا۔
سپورٹس کمپلیکس کو اور بڑے بڑے بازار اور سڑکوں پر بڑے بڑے بینرز اور ہزاروں جھنڈے لگائے جائیں گے ۔ جلسہ گاہ میں لکی مروت ، سرائے نورنگ ،ڈومیل ،ککی ، نورڑ، شابہاز عظمت خیل ، غوریوالہ اور دیگر علاقوں سے عوام جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ ائے گے۔
جلسے کے لئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں اور پروگرام کو اخری شکل دی گئی۔ پی ایس ایف / پیپلز یوتھ، پیپلز لائیرز فورم، پیپلز ڈاکٹر فورم ، پیپلز لیبرز فورم، اور دیگر تنظیمیوں کو ٹاسک دیا گیا ، یونین کونسل کی سطح پر کارنر میٹنگ ہوگے۔
ان خیالات کا اظہار ڈویژنل صدر حاجی شیر اعظم وزیر نے کور کمیٹی اجلاس اور بعد میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس سے ضلع ناظم اعلیٰ / پی پی پی لکی مروت کے صدر اقبال حسین ، ضلعی جنرل سیکرٹری قسمت اللہ خان ایڈوکیٹ ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملک شاہد نواز ایڈوکیٹ، ڈویژنل سینئر نائب صدر ملک گل بہادر خان ٹھیکدار، ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری ملک شعیب خان ایڈوکیٹ ، ملک عزت خان لکی مروت، ٹیچر فورم ایسوسی ایشن کے صدر ملک نور عباس خان ، ملک بسم اللہ جان خان،ضلعی نائب صدر ملک جانبیل خان، ڈومیل پی ایس ایف کے صدر ملک طار ق خان وزیر ، ملک یونس خان، پی پی پی بنو ں کے صدر ملک اشفا ق خان ، ضلعی جنرل سیکرٹری تاج محمد خان ایڈوکیٹ ، سابقہ پریس سیکرٹری خان والی خان ، صوبائی فنانس سیکرٹری ملک حاجی فرزند علی ایڈوکیٹ ، ضلعی سینئر نائب صدر ملک ادریس خان ، ملک اشرف علی خان ٹھیکدار ، ٹی ایم اے ڈومیل کے ناظم اعلی ملک فداء محمد وزیر ، تحصیل ممبر ملک فاروق خان بیزن خیل ،ملک فداء اللہ خان ، اور درجنوں عہدیداروں وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے اس جلسہ کو کامیاب کرنے کا عہد کیا ۔
کو ر کمیٹی اجلاس کے بعد حاجی شیر اعظم وزیر نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بنوں ڈویژن کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہید بے نظیر بھٹو کے فرزند اور پی پی پی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بنوں جلسہ عام میں 24مارچ 2018کو سپورٹس کمپلیکس گراونڈ کا رخ کریں اور اس عظیم الشان جلسے کو کامیاب کریں۔ انہوں نے جنوبی اضلاع کے عوام ، پی پی پی کے کارکنان، عہدیدارن، اور دیگر تنظیموں پر زور دیا کہ وہ گھر گھر جاکر عوام کو اس جلسے کیلئے تیار کریں اس کے بعد سابقہ صوبائی وزیر محنت حاجی شیر اعظم وزیر ، صوبائی فنانس سیکرٹری ملک فرزند علی ایڈوکیٹ نے سپورٹس کمپلیکس گراونڈ اور بنوں یونیورسٹی کیمپس کا دورہ کرکے جلسے اور گاڑیوں کے لئے جگہ کا جائزہ لیا اور ٹی ایم اے بنوں / ڈبیلو ایس ایس بی اور سپورٹس کے ذمہ داروں پر زور دیا گیا کہ وہ سپورٹس کمپلیکس کی صفائی وغیرہ کا بہتر انتظام کریں جس کی ذمہ داری سینئر صحافی محمد عثمان علی خان کے حوالے کی گئی اس موقع پر تمام ضلعی عہدیدارن بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.