139

20 ماہ کی عمر کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں 20ماہ کی عمر کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعدمعاملے کی انکوائری کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ،یونین کونسل میراخیل کے رہائشی ریحان نامی بچے کے پاخانے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ،بچے کی بیماری کی وجہ سے والد نے جنوری کے مہینے میں پولیو مہم کے دوران قطرے پلان سے انکار کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں کے یونین کونسل میرا خیل کے گائوں چک کریم المعروف مروتے کلہ میں ریحان نامی بچہ جس کی عمر 20مہینے ہیں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے بچے کے والد کے مطابق 15جنوری کو اس بچے کو بخار ہوا تھا اور دائیںسائیڈ جسم میں کمزوری محسوس ہوئی جس کے بعد والدنے بچے کو مقامی ڈاکٹر کے پاس علاج معالجہ کیلئے لے جایا گیا تاہم کچھ دنوں بعد بچے کو دوبارہ اسی ڈاکٹر کے پاس لے گئے اور ان سے کہا کہ افاقہ نہیں ہوا ہے تو ڈاکٹر نے اس کو AFPرپورٹ کرکے پولیو کے ڈاکٹر کے پاس انویسٹی گیشن کے لئے بھیج دیا جس کے بعد اس کے پاخانے کا ٹیسٹ اسلام آباد بھجوایا گیا جس میں تصدیق ہوئی کہ بچے میں پولیو کا وائرس موجود ہے اس سلسلے میں ضلع بنوں پولیو ٹیم انچارج نے بتایا کہ اس بچے کو ہر پولیو مہم میں باقاعدگی سے قطرے پلائے گئے تھے لیکن جنوری کے مہینے میں بچہ بیمار ہوا تھا تو جنوری کے مہم میں اس کے والدین نے پولیو قطرے پلوانے سے انکار کیا تھا تاہم کچھ دنوں بعد انکاری والدین سے دوبارہ پولیو ٹیم کے آفسران ملے اور ان کو پولیو کے قطرے پلوانے پر راضی کیا اور25جنوری کو پولیو ٹیم نے دوبارہ قطرے پلوائے بچے میں پولیو وائرس کے تصدیق کے بعد ڈپٹی کمشنر بنوں علی اصغر نے پولیو آفسران پر مشتمل ہنگامی میٹنگ کے دوران تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا اوراس کیس کے متعلق انکوائری کمیٹی بنائی جو تفصیلی رپورٹ ڈپٹی کمشنر بنوں کو دے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.