32

یونین آف جرنلسٹس بنوں کی کابینہ تشکیل دیدی گئی


دی بنوں ۔ یونین آف جرنلسٹس بنوں کی کابینہ تشکیل دیدی گئی۔ حاجی عبدالمنان عادل سرپراست اعلیٰ پیر نیاز علی شاہ صدر اور عبدالسلام بیتاب جنرل سیکرٹری منتخب کرلیئے گئے۔
یونین آف جرنلسٹس بنوں کا ایک انتخابی اجلاس زیر صدارت حاجی محمدریاض خان بمقام پریس کلب منعقد ہوا جس میں مقامی صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر بحث ومباحشہ کے بعد متفقہ طور پر یونین آف جرنلسٹس بنوں کی کابینہ تشکیل دیدی گئی۔
جس کے مطابق سرپراست اعلیٰ حاجی عبدالمنان عادل (ایکسپریس) صدر پیر نیاز علی شاہ (روزنامہ مشرق)سینئر نائب صدر منظور الدین (جیو نیوز)نائب صدر اول حاجی شیر محمد خان بنوی(سرخاب)نائب صدر دوم فرناس خان وزیر(اوصاف)نائب صدر سوم شاہد محمد (ایکسپریس)جنرل سیکرٹری عبدالسلام بیتاب(دنیا نیوز ڈیلی ڈان)جائنٹ سیکرٹری کریم اللہ محسود(آج کیپٹل ٹی وی)فناس سیکرٹری محبوب الرحمن (آئین )ڈپٹی فناسن سیکرٹری نصر اللہ خان (سچ)پریس سیکرٹری بہرام شہزاد (اوصاف)عامر خان آفس سیکرٹری (پاکستان)رابطہ سیکرٹری عنایت اللہ خان (آج نیوز)اور مجلس عاملہ کے چیئرمین زاہد محمدعادل (92 نیوزاخبار خیبر)جبکہ حاجی محمدریاض خان (نئی بات)عمران علی ناشاد(اوصاف)عمردیاز خان (خیبر نیوز)ممبران ہونگے نومنتخب صدر پیر نیاز علی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بنوں کے صحافیوں کے فلاح وبہود کیلئے تمام تر توانائی بروئے کارلائی جائینگی اور ان کے محرومیوں کے ازالے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائیگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.