146

’ہنی مون کے نام پر گوری خان کو دھوکہ دیا ‘

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نےایک ایوارڈ شو میں اپنے اور گوری خان کے ہنی مون سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گوری کو ہنی مون کے نام پر بیوقوف بنادیا تھا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق چند روز قبل شاہ رخ خان نے ایک ایوارڈ شو میں شرکت کی تھی جہاں شو کے میزبان وکی کوشال نے شاہ رخ خان اور گوری کی ایک پرانی تصویر دکھائی جس میں شاہ رخ خان اپنی اہلیہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے تھے۔

اس تصویر کو دیکھتے ہی کنگ خان کو ماضی کا ایک دلچسپ قصہ یاد آگیا اور انہوں نے بتایا کہ اُن کی اہلیہ گوری خان کو پیرس گھومنے کا بے حد شوق تھا اور وہ اس سے قبل کبھی ملک سے باہر نہیں گئی تھیں، شاہ رخ خان نے گوری سے وعدہ کیا کہ وہ اُنہیں آئیفل ٹاوردکھانے پیرس لےکر جائیں گے مگر انہوں نے کہا کہ وہ جھوٹ تھا۔

شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ وہ اُس وقت کافی غریب تھے اور اُن کے پاس ٹکٹس خریدنے کے پیسے نہیں تھے جبکہ گوری خان کا تعلق ایک متوسط طبقے سے تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ’شادی کےتقریباً 20 سے 30 دن بعد مجھے ایک گانے کی شوٹنگ ’راجو بن گیا جینٹل مین‘ کے لیے دارجیلنگ جانا تھا تو میں گوری کو پیرس بول کر دارجیلنگ لےگیا کہ یہ ہمارا ہنی مون ہے۔‘

’ہنی مون کے نام پر گوری خان کو دھوکہ دیا ‘
یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری خان کی جوڑی بھارتی میڈیا کی کامیاب ترین جوڑی ہے جو طویل عرصے سےکامیابی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہے اور بہت کم لوگ جانتے ہیں کے یہ شادی شدہ جوڑی16 سال کی عمر سے ایک دوسرے کے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.