29

ہمیں بنوں کے عوام کے مفاد کیلئے ہر فورم پر لڑنا ہوگا: ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے مسجد حافظ عبد الستار شاہ بخاری میں عوام کے مجمع سے ضلع بنوں میں بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کی راہ میں رکاوٹ بننے والے تجاوزات کے مسماری کے بارے میں کہتے ہوئے کہا کہ منڈان روڈ تا ترنگ قبرستان جتنے بھی تجاوزات گرائے ہیں وہ سی اینڈ ڈبلیو ریکارڈ کے مطابق 44فٹ ہے.
جس پر اس وقت کے سی اینڈ ڈبلیو اور ریونیو آفسران دونوں کے دستخط موجود ہیں ان خیالات کاا ظہار ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے کیا انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کسی کے اشارے پر ضلع بنوں میں جاری بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کو ناکام بنانا چاہتے ہیں لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دینگے.
ہمیں ضلع بنوں کے عوام کے مفاد کیلئے ہر فورم پر لڑنا ہے انہوں نے کہا کہ منڈان روڈ جس پر دونوں اطراف سے تجاوزات نے گھیرا ہوا تھاروزانہ گھنٹوں ٹریفک جام رہتا تھا اور عید کے دنوں میں عوام ٹریفک جام کی وجہ سے ذہنی مریض بن گئے تھے اس کو ہر قسم کے تجاوزات سے پاک کیا ہے اور جب دونوں اطراف نالیاں اور سڑکوں سے سے خوبصورت اور بہترین روڈ بن جائے گا انہوں نے کہا کہ باقاعدہ طور پر اس روڈ کی پیمائش ریونیو اور سی اینڈ ڈبلیو آفسران کی موجودگی میں ہوئی اور تجاوز شدہ جگہوں پر سرخ رنگے کے سپرے سے مارکنگ کی اورتجاوز کرنے والے کو ایک ہفتے سے زیادہ وقت دیا لیکن دکانداروں کا کہنا تھا کہ ہم از خود تجاوزات نہیں کرائینگے جس کے بعد انتظامیہ نے تجاوزات گرادئیے اسی طرح ضلع بنوں میں اور بھی تجاوزات موجود ہیں جس پر وقت کیساتھ ریونیو اور سی اینڈ ڈبلیو سٹاف پیمائش کرتی ہیں اور مارکنگ کرتی ہیں ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے عوام سے اپیل کی وہ ضلعی انتظامیہ بنوں کیساتھ اپنی تعاون جاری رکھیں تاکہ ضلع بنوں سے تمام تجاوزات کو ختم کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.