104

‘ہماری کارروائیاں آئس نشہ اور دیگر جرائم کے خلاف جاری رہیں گی’

بنوں پولیس اور سول سوسائٹی نے مشترکہ آئس نشہ کے خلاف واک کرتے ہوئے آئس نشہ کے نقصانات سے عوام کو باخبر کرنے کا عزم کیا۔ اس موقع پرڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عقیق حسین ،ملک شکیل خان ،ملک حشمت خان ،سیف اللہ ایڈوکیٹ ،حفیظ قریشی اور دیگر نے بھی آئس نشہ کے سلسلے میں خطاب کیا۔
ڈی ایس پی عقیق حسین کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ واک آئی جی خیبر پختونخوا،ڈی آئی جی اور ڈی پی او بنوں کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے آج بہت خوشی کا مقام ہے کہ نہ صرف پولیس کے ساتھ سول سوسائٹی تعاون کرتی بلکہ ایک ساتھ کام بھی کرتی ہے پولیس نیند نہیں کرتی بلکہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے ہماری کارروائیاں آئس نشہ اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری رہیں گی اُنہوں نے کہاکہ منشیات فروشی نسلیں تباہ کررہی ہیں آئس کا نشہ کرنے والوں کی معیاد زیادہ سے زیادہ چھ ما ہ ہوتی ہے اُنہوں نے کہاکہ گزشتہ روز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹی میںایک کلو آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے اورملزم کو گرفتار کرکے جیل منتقل کرکے ضمانت بھی منسوخ ہوچکا ہے منشیات فروشی میں جو بھی ملوث ہوگا نہیں چھوڑوں گا خواہاں جو بھی ہو اُنہوں نے سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ ہر ایک اپنے اپنے علاقے میں منشیات فروشی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم چلاکر منشیات فروشی اور جرائم پیشہ افراد کے حوالے سے جو بھی معلومات ملتی ہو تو پولیس کو موقع پر اطلاع دے کرتاکہ پولیس بروقت کارروائی کرسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.