138

گھر کے اندر کارتوس پھٹنے سے بچی سمیت تین افراد زخمی

بنوں کے علاقہ مندیو خاص میں گھر کے اندر کارتوس پھٹنے سے چھ ماہ کی بچی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے خاندانی ذرائع کے مطابق تھانہ میریان کی حدود میں واقع مندیو خاص میں حضرت اللہ کے بیٹے ہدایت اللہ خان نے باہر سے کارتوس لاکر گھر میں پڑے گند میں ڈالا تھا انجانے میں سارا گند جلاتے وقت دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں جس کے نتیجے میں مالک مکان حضرت اللہ ،چھ ماہ کی بیٹی فضا اور دس سالہ بیٹا ہدایت اللہ زخمی ہو گئے جنہیں فوری علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا تی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.