33

گلالئی نے قانونی چارہ جوئی کرنے پر ن لیگ کو بھی جوابی دھمکی دے ڈالی

عائشہ گلالئی نے قانونی چارہ جوئی کرنے پر ن لیگ کو بھی جوابی دھمکی دے ڈالی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کے اعلان پر تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ن لیگ نے فوج اور عدلیہ کیخلاف بیانات دینے پر انہیں اور ان کے والد کو بھی سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی پیشن گوئی کی تھی۔
عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ ن لیگ اگر ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے وہ ڈرنے والی نہیں ہیں۔ ن لیگ نے قانونی چارہ جوئی کی تو وہ عدالت جا کر ن لیگ کیساتھ طے پانے والے معاملات کی تفصیلات منظر عام پر لے آئیں گی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ن لیگ نے عائشہ گلالئی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.