146

کینٹ پولیس کی مختلف کارروا ئیاں، 10اشتہاری گرفتار

کینٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 10اشتہاری مجرموں اور32مشکوک افراد سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او ریاض خان مروت کی قیادت میں کینٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ماہ مارچ اور اپریل میں ناکہ بندیوں اور چھاپوں کے دوران 9 بندوق،33پاستول،588کارتوس،1165گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ قتل اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں مطلوب 10اشتہاری مجرموں اور32مشکوک افراد کو پابند سلاسل کیا ایس ایچ او ریاض خان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او بنوں کی خصوصی ہدایت پر کینٹ پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں اور علاقہ کو اشتہاری مجرموں،منشیات اور جرائم سے پاک کرنے تک یہ کاروائیاں جاری رہیں گی جبکہ دیگر جرائم کے علاوہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.