31

کچھ لوگ تفرقہ ڈال کر قوموں میں نفرت پھیلانے کی سازش کررہے ہیں، عدنان وزیر

قومی وطن پارٹی جنوبی اضلاع کے چیئرمین سابق ایم پی اے عدنان خان وزیر نے کہا کہ قومی وطن پارٹی صوبے کے پشتون عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے آج کچھ لوگ تفرقہ ڈال کر قوموں کے اندر نفرت پھیلانے کی سازش کررہے ہیں مگر ہم اُنہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم سب اسی مٹی کے بنے ہیں اور اسی مٹی میں پالے بڑے ہوئے تو وزیر بنوچی کی یہ تفریق کیوں لائی جارہی ہے ۔
وہ ہفتے کو ہوید میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر قومی وطن پر کے سینکڑوں کارکنوں نے درے خلے سے عدنان خان وزیر کو جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لایا گیااس موقع پر میر اطلس خان ، پیر ندیم شاہ ، فرحت اللہ ، نور تاج علی اور عمران نے بھی خطاب کیا سابق ایم پی اے عدنان خان وزیر نے کہا کہ ایک سازش کے تحت یونین کونسل ہوید کو حلقہ پی کے 89 سے الگ کردیا تھا مگر میں نے اپنے جسم کا حصہ خود سے الگ نہیں ہونے دیا اور سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی اور اس علاقے کو واپس اپنی حیثیت میں بحال کردیا اب مخالفین نے مداریوں کی زبان استعمال کرنا شروع کردیا ہے لیکن جب تک ہم زندہ ہیں ان کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ان لوگوں نے حکومت کے ایوانوں میں رہ کر آپ کے حقوق ہڑپ کئے ہیں آج وہ پھر آپ کے ضمیر کو خریدنے کی کوشش کریں گے ہمارے پاس اللہ کا دیا سب کچھ ہیں اور اس شکل میں بھی ان کا بھرپور مقابلہ کرسکتے ہیں لیکن قوم کی نمائندگی کیلئے ہم بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیںاور 2018 ء انتخابات میں قومی وطن پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر صوبے میں حکومت بنائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.