60

کوٹی سادات کےاہم خاندان پی ٹی آئی میں شامل

کوٹی سادات میں اہم خاندان پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے،ملک خوشدل خان،فہیم اللہ،اکرام اللہ شاہد وزیر،امداد وزیر،قدرت اللہ،کابل خان اور سید اکبر وزیر نے بمع خاندان اور ساتھیوں ایک بڑے شمولتی جلسہ میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے ملک ناصر خان،سابق ایم پی اے ملک عالمگیر خان وزیر،پی کے90کے امیدوار ملک عدنان خان،پی کے87کے امیدوار زاہد اللہ خان،سابقہ امیدوار قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ،پی ٹی آئی کے ضلعی مطیع اللہ خان،جنرل سیکرٹری حاجی وحید خان،کوٹی سادات کے ناظم انعام اللہ خان ،پی ٹی آئی کے رہنما حاجی ملک فلک ناز خان سورانی،وقار سورانی،شاہ زیب نائب صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ویوتھ کونسلر ودیگر مقررین نے کہا کہ عوام کا یہ جوش وجذبہ اور ہواؤں کا رخ بتا رہا ہے کہ 25جولائی بنوں کے عوام کیلئے غلامی کی زنجیریں توڑنے اور غرور وتکبر کی سیاست کے خاتمے کا دن ہے،اکرم خان درانی لوگوں سے کہتے پھرت ہیں کہ عمران خان میانوالی سے آئے ہیں جبکہ میں بنوں کا باشندہ ہوں ووٹ میرا حق ہے لیکن 2008میں جب ملک ناصر خان کے مقابلے میں مولانا فضل الرحمن کو بنوں لائے تھے اس وقت انکی قومیت کا جذبہ کس قبر میں دفن تھا عمران خان میانوالی میں نہیں بنوں کے عوام کے دلوں میں رہتے ہیں عمران خان 25جولائی کو بنوں سے ایم این اے بن کر ملک کے وزیر اعظم بنیں گے اور چاروں صوبائی حلقوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے 25جولائی ختم نبوت بل میں ترمیم کرنے والوں،نیب کے ریڈار پر آنے والوں اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے صادق اور امین کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے عمران خان کے مابین مقابلہ ہوگا یہ لوگ اسلام کے نام پر سیاست کرتے ہیں اور ہر حکومت میں اتحادی ہوتے ہیں لیکن اسمبلی فلور پر اسلام کیلئے ایک لفظ نہیں بولے سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے دینی مدارس کو جاہلوں کی یونیورسٹی کہا،قرآن کا مذاق اڑایا ،ختم نبوت بل میں ترمیم کی گئی عابد شیر علی نے قومی اسمبلی میں بنوں کے عوام کو بجلی چور کہا اور گالیاں دیں ، لیکن جے یو آئی کے وزراء اور اکرم خان درانی خاموش تماشائی بنے رہے اسی طرح سی پیک مراعات اور دوسرے قومی حلقہ سے بنوں کو محروم رکھا گیالیکن مولانا فضل الرحمن اور اکرم درانی ذاتی مفاد کی حاطر خاموش رہے جبکہ عمران خان نے خیبر پختونخوا میں جو اسلامی اقدامات اور ریکارڈ ترقیاتی کام کئے میرٹ کا نظام قائم کیا اور اداروں میں اصلاحات کئے ان سے تمام مخالفین خوفزدہ ہیں آج عمران خان کی وجہ سے گھر گھر جانے پر مجبور ہیں اور لوگوں سے کہتے پھرتے ہیں کہ آپ ہمیں کام بتائیں ہم کریں گے کیونکہ ان لوگوں کواپنی شکست نظر آرہی ہے اور عمران خان بھاری لیڈ سے انہیں ہرائیں گے یہ لوگ اب پیسوں،بجلی ٹرانسفارمر اور پریشر پمپ کے ذریعے لوگوں کے ضمیر خرید رہے ہیں اور غریب عوام کو بدمعاشوں کے ذریعے قابو کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انشاء اللہ انکے تمام خربے ناکام ہوں گے اور25جولائی کو عوام ثابت کریں گے کہ بنوں کے عوام کسی کے غلام نہیں اور اپنے آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے بیٹ پر مہر لگاکر پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ۔اس موقع پر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کو ملک ناصر خان،ملک عالمگیر خان اور مطیع اللہ خان نے پی ٹی آئی کی ٹوپیاں پہناکر پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔اس موقع پر پی ٹی اائی کے صوبائی رہنما حاجی ملک حمید خان بھی،ناظم عمران درانی ،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی صدر ملک سلیمان غزنوی ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.